’آئی لو یو‘ آئمہ بیگ کی محبت سے متعلق نئی پوسٹ وائرل

’آئی لو یو‘ آئمہ بیگ کی محبت سے متعلق نئی پوسٹ وائرل
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ گلوکارہ سارہ رضا خان کے ساتھ اپنے حالیہ جھگڑے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ شاید انہیں ایک بار پھر اپنی محبت مل گئی ہے جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک شخص ‘زینو’ کے ساتھ ڈنر کی تصویر پوسٹ کی تھی۔
تاہم وہ ایک بار پھر گلوکارہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ پوسٹس کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنی اسٹوریز میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں کھانے کی میز پر مٹھائی کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس پر چاکلیٹ سے لکھا ہے کہ ‘آئی لو یو’۔
مزید پڑھیں:آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ کے مالک کیساتھ افئیر کی خبریں
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کیں، جس میں آئمہ کو سبز رنگ کا مغربی لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں آئمہ نے لکھا کہ ‘میں نے کبھی بھی اس سے زیادہ خاص محسوس نہیں کیا’۔
اس نئے شخص کے ساتھ آئمہ بیگ کے رشتے کے چرچے سوشل میڈیا پر ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک گلوکارہ نے باضابطہ طور پر اپنے نئے رشتے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ گلوکارہ اس سے قبل اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں تاہم دونوں نے منگنی ختم کرنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












