ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آمد

ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آمد
اسلام آباد؛ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراغچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں:ایران میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، بریگیڈیئر سمیت پائلٹ شہید
ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عراغچی مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔
بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت وسیع شعبوں میں تعاون اور بات چیت کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












