جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

مہوش حیات معروف بھارتی گلوکار کیساتھ جلوہ گر ہو نگی

05 نومبر, 2024 10:07

دبئی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے نئے البم میں اپنی آواز کا جادو بکھیریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات ہنی سنگھ کی نئی البم ‘گلوری’ میں نہ صرف جلوہ گر ہو رہی ہیں بلکہ اس میں اپنی آواز کا جادو بھی بکھیریں گی۔

سوشل میڈیا کے مطابق مہوش حیات بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ اپنی نئی ویڈیو ‘جٹ مکھناں’ کے ٹیزر میں بھی نظر آئی ہیں۔

مزید پڑھیں:ہنی سنگھ کی مہوش حیات کیساتھ چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

ان کا بھارتی گانا ‘جٹ مکھناں’ آٹھ نومبر کو ریلیز کیا جائے گا، جس کا ٹیزر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے، مہوش حیات ویڈیو میں ویسٹرن اسٹائل کے کالے لباس میں ہیں۔

خیال رہے کہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گانے کا ٹیزر جاری کردیا، گانے کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔