دُشمن نے سلمان خان کو ایک اور دھمکی دیدی

دُشمن نے سلمان خان کو ایک اور دھمکی دیدی
ممبئی: ممبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک اور دھمکی مل گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے دُشمن لارنس بشنوئی کے بھائی نے سلمان خان کو ایک اور دھمکی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو انہیں ہمارے مندر میں جا کر معافی مانگنی چاہیے یا پھر 5 کروڑ روپے دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں:سلمان خان کے دُشمن کو قتل کرنے پر بڑا انعام دینے کا اعلان
پولیس کے مطابق دھمکی پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان نے ایسا نہیں کیا تو ہم اسے مار ڈالیں گے۔ ہمارا گینگ اب بھی سرگرم ہے۔
ممبئی پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ پیغام بھیجنے والے شخص کی تلاش فی الحال جاری ہے۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے میں خان کو اس طرح کی یہ دوسری دھمکی ملی ہے۔ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ایک ساتھی کا تازہ ترین پیغام کل دیر رات پہنچا، جس سے اداکار کو نشانہ بنانے والی دھمکیوں کے سلسلے میں اضافہ ہوا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












