امریکی انتخابات؛ بھارت میں کملا ہیرس کی جیت کیلئے دعائیں! مگر کیوں؟

امریکی انتخابات؛ بھارت میں کملا ہیرس کی جیت کیلئے دعائیں! مگر کیوں؟ (فوٹو: فائل)
امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابات میں جیت کیلئے بھارت میں دعائیں ہونے لگیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابات میں کامیابی کیلئے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں تھولاسندرا پورم میں پوجا کی جارہی ہے۔
امریکی صدارتی امیدوار ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدور و موجودہ نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر و ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امریکا میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے جبکہ نتائج آنے کا سلسلہ کل (6 نومبر) کو شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: امریکی الیکشن؛ گلوکارہ نے قومی ترانے کے دوران ‘گالی’ بَک دی
بھارت کا یہ گاؤں کملا ہیرس کے نانا پی وی گوپالن کا جائے پیدائش ہے، اس لحاظ سے اسے کملا ہیرس کے آبائی گاؤں کی حیثیت حاصل ہے۔ کملا کے نانا نے بعد میں چنائے میں رہائش اختیار کرلی تھی جہاں کملا ہیرس کی والدہ شیاما گوپالن پیدا ہوئیں۔ اور بعد ازاں ان کی والدہ نے 1958 میں 19 سال کی عمر میں امریکا میں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی۔
مزید پڑھیں: امریکی الیکشن؛ 2 روز قبل ہی 7 کروڑ 50 لاکھ افراد نے ووٹ کاسٹ کردیا
جب کملا ہیرس پہلی بار امریکا کی نائب صدر منتخب ہوئیں تو اس وقت بھارت کے تھولاسندرا پورم گاؤں کو بھی عالمی توجہ حاصل ہوئی تھی۔ گاؤں کے لوگوں کو کہنا ہے کہ ان کے گاؤں کو عالمی شہرت کملا ہیرس کی وجہ سے ہی ملی ہے، کسی اور نے ان کے لیے اتنا کچھ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: لائیو: امریکی صدارتی انتخابات! ٹرمپ اور کملا کے درمیان مقابلہ جاری
دوسری جانب تامل ناڈو کے گاؤں تھولاسندرا پورم کے مندروں میں کملا ہیرس کی کامیابی کیلئے مانگی جارہی ہیں جبکہ مندر میں عطیہ دینے والوں کے نام کے طور پر کملا ہیرس اور ان کے نانا کا نام بھی کندہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی انتخابات میں دونوں امیدواروں کے حامی ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












