امریکی انتخابات؛ کونسے افراد ووٹنگ کے عمل میں شریک نہیں ہوسکتے؟

امریکی انتخابات؛ کونسے افراد ووٹنگ کے عمل میں شریک نہیں ہوسکتے؟ (فوٹو: فائل)
امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے عمل میں ذہنی مفلوج، مجرمان شریک نہیں ہوسکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلے کی گھڑی آگئی اور 4 سالہ مدت کے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے آج پولنگ کا عمل جاری ہے۔
ووٹنگ کا عمل آج امریکا کے چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں رات گئے جبکہ ریاست ڈرمونٹ میں علی الصبح شروع ہوگیا۔
دنیا کے کسی بھی ملک کی طرح امریکا میں بھی ملکی شہریت رکھنے والے 18 سال کے عمر کے تمام افراد ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں جنہیں مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن کرانی ہوتی ہے تاہم کچھ لوگوں پر رائے دہی کی پابندی بھی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی انتخابات؛ کونسی 7 ریاستیں مشکل کھڑی کرسکتی ہیں؟
الیکشن میں بعض ریاستوں میں جو ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے ان میں سزا یافتہ مجرمان سمیت ذہنی طور پر مفلوج افراد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی انتخابات؛ بھارت میں کملا ہیرس کی جیت کیلئے دعائیں! مگر کیوں؟
اسی طرح پورٹو ریکو، یو ایس ورجن آئی لینڈز، گوام، شمالی مریاناس جزیرے اور امریکی سموا کے علاقوں میں رہنے والوں پر بھی ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی عائد ہے۔
البتہ ملک سے دور رہنے والے امریکیوں کو "ایبسنٹ بیلٹ” کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












