ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد؛ 2 معروف پاکستانی ٹک ٹاکرز گرفتار

immoral-content-on-tiktok-2-prominent-pakistani-tiktokers-arrested
پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی خواتین کے خلاف ایکشن تیز کردیا۔ کارروائی میں دو خواتین کو گرفتار کرتے ہوئے تھانے منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی تھانا شاہ پور کی حدود میں لیڈیز پولیس کی مدد سے عمل میں لائی گئی جس میں دوخواتین کو گرفتار کیاگیا۔
پولیس کے مطابق دونوں خواتین پر الزام ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیوز اپلوڈ کر رہی تھیں جو معاشرتی اقدار کے منافی اور نوجوان نسل کو گمراہمی میں مبتلا کردیتیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار دونوں خواتین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرتی برائیوں، غیر اخلاقی حرکات اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پولیس نے واضح کیا کہ نوجوان نسل کے تحفظ اور معاشرتی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے قانون کے مطابق سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.