ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ؛ تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

06 ستمبر, 2025 13:12

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 ادارہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قومی اوسط قیمت 2500 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ خاص طور پر پشاور اور بنوں کے شہری مہنگے آٹے کی خریداری پر مجبور ہیں، جہاں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 اسلام آباد میں آٹے کی قیمت 2426 روپے 67 پیسے ہے جبکہ راولپنڈی میں یہ قیمت 2400 روپے تک جا پہنچی ہے۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی آٹے کی قیمت 2267 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2230 روپے جبکہ فیصل آباد اور سرگودھا میں یہ قیمت 2200 روپے کے قریب ہے۔

ملتان میں 2293 روپے 33 پیسے، بہاولپور میں 2333 روپے 33 پیسے اور سکھر میں 2240 روپے میں آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ لاڑکانہ میں 2300 روپے، کراچی اور حیدرآباد میں 2400 روپے جبکہ خضدار اور کوئٹہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت بالترتیب 2200 اور 2300 روپے ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔