ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کراچی میں آج شام سے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان

07 ستمبر, 2025 14:10

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا طاقت ور سسٹم آج شام سے کراچی میں اپنا اثر دکھانا شروع کردے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر ک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

منگل کو بھی کراچی میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار اور شدید موسلادھار بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ موسلا دھار بارش اور آندھی اور بجلی گرنے سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو سکتے ہیں۔

شدید بارش کے نتیجے میں شہری سیلاب اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے کمزور ڈھانچے جیسے چھتوں، بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں کچے مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔