ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان

07 ستمبر, 2025 13:29

پنجاب کے  بیشتر اضلاع میں آیندہ 24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی  ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا 10واں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اس اسپیل سے 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یہ بھی بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین اور اوکاڑا میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔