ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ میں منتخب پہلی پاکستانی خاتون افسر بن گئیں

07 ستمبر, 2025 14:47

لاہور میں خاتون کو بلوائیوں سے بچانے سے شہرت پانے والی خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کو ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کیلئے منتخب کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو کو کلاس آف 2025 کیلئے منتخب کیا،  اے ایس پی شہر بانو نقوی اس فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر بن گئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پزیرائی فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن کانفرنس رواں سال 5 تا 7 دسمبر کو فلپائن میں منعقد ہوگی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔