ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

بلاول بھٹو زرداری کی پی ٹی آئی کارکنان کے صحافی پر حملے کی سخت مذمت

08 ستمبر, 2025 21:09

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے صحافی  پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

 

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے صحافیوں پر تشدد پر سخت مذمت کرتا ہوں۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا سینیئر صحافی طیب بلوچ پر تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے تشدد پر سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنوں کا یہ رویہ نا قابلِ برداشت ہے، تشدد کی ایسی کارروائیاں آزاد صحافت کی بنیاد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کے لیے ضروری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حق اور آزادی اظہار پر آواز اٹھائی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔