ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

بیریسٹر وقاص ابریز خان انسانی حقوق کمیٹی پنجاب کے چیئرمین نامزد

01 اکتوبر, 2025 17:39

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر وقاص ابریز خان کو ہائی کورٹ بار کی ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف نسوآنا اور سیکریٹری فرخ الیاس چیمہ نے اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ بار کے دفتر سے جاری کیا۔

اس موقع پر بیرسٹر وقاص ابریز خان نے کہا کہ “کوئی بھی معاشرہ انصاف کی فراہمی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، انسانی بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے میں ہمیشہ سرگرمِ عمل رہوں گا۔”

انہوں نے کہا کہ عہدے کا چارج سنبھالنے پر پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے بیرسٹر وقاص ابریز خان کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔