امریکہ کے اتحادی ضرور ہیں، مگر پیروکار نہیں، اپنے فیصلے خود کرتے ہیں : فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر نے تائیوان سے متعلق اپنے بیانات کو درست قرار دیتے ہوئے کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں، امریکہ کے اتحادی ہیں، مگر اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایمسٹرڈیم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی ہونے کا مطلب پیروکار ہونا نہیں اور اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اب آپ کو اپنی سوچ رکھنے کا حق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی صدر کا دورہ چین، یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے امید کی کرن بن دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔ امن کی حمایت کرتے ہیں۔ فرانس تائیوان میں جمود، ون چائنہ پالیسی کی حمایت اور صورت حال کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی صدر کے حالیہ دورہ چین اور تائیوان کے حوالے سے ان کے مؤقف پر امریکا کی طرف سے برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











