اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

افریقی ملک کانگو میں مٹی کے تودے گرنے سے 16 افراد ہلاک

11 مئی, 2023 12:09

مشرقی افریقہ کے مختلف حصوں میں بار بار ہونے والی بارشوں سے متعلق المناک واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

مشرقی جمہوری جمہوریہ کانگو کے شمالی کیوو صوبے میں لیوبیرو کے علاقے میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں تازہ ترین واقعات میں مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : تیونس میں دو کشتیاں ڈوبنے سے افریقہ سے تعلق رکھنے والے 29 تارکین وطن ہلاک

لوبیرو کے ملٹری ایڈمنسٹریٹر الین کیویوا نے کہا کہ ووویی لاک کے علاقے میں ایک گاؤں پر پہاڑ سے تودہ گرا، جس کے باعث کئی گھر رات میں نیند کرنے کے دوران مٹی تلے دب گئے۔ ابھی تک لاشیں زمین کے نیچے ہیں۔ انہیں باہر نکالنے کے لیے کام جاری ہے۔

دریں اثنا، شمالی کیوو صوبے کے مسیسی علاقے میں روبایا قصبے کے قریب سونگمبیلے کان میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک ہوئے۔

گزشتہ ہفتے پڑوسی ملک روانڈا میں بھی بارشوں نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کو جنم دیا، جس میں 130 افراد ہلاک اور 5000 سے زائد گھر تباہ ہوئے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔