ٹرمپ غزہ کو خریدنے پر قائم، علاقے کو ‘رئیل اسٹیٹ سائٹ’ بھی قرار دیدیا

ٹرمپ غزہ کو خریدنے پر قائم، علاقے کو رئیل اسٹیٹ سائٹ بھی قرار دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے امریکا کے منصوبوں کو دوگنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ زدہ علاقے کو ‘رئیل اسٹیٹ سائٹ’ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تا کہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔
اقوام متحدہ کے مطابق حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ نے غزہ کے 90 فیصد باشندوں کو بے گھر کر دیا ہے۔
رئیل اسٹیٹ کے ماہر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو ایک ‘انہدام کی جگہ’ قرار دیا جسے ‘برابر’ اور ‘ٹھیک’ کیا جائے گا۔
انہوں نے ایک بار پھر تجویز دی کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو اپنے’خوبصورت مقامات’ میں پناہ دے سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے یہ تجویز سب سے پہلے منگل کو نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دی تھی۔ بعد ازاں ٹرمپ نے غزہ کی پٹی کے بارے میں اپنے وژن کو ایک نیا "ریویرا” قرار دیتے ہوئے کہا امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا۔
نیتن یاہو نے ٹرمپ کے اس منصوبے کو ‘انقلابی اور تخلیقی وژن’ قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔مشرق وسطیٰ کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسا نے پر تیار ہو جائیں گے جب وہ ان ممالک سے بات کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر سے بات چیت کروں گا،غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے، روسی صدر پیوٹن سے مناسب وقت پر ملاقات کروں گا۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ امریکا درآمد ہونے والےاسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان آج کروں گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












