جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

سنگاپور میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلے؛ 8 سالہ پاکستانی طالبہ نے گولڈ میڈل جیت لیا

26 فروری, 2025 08:08

سنگاپور میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلے میں 8 سالہ پاکستانی طالبہ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

سنگاپور میں منعقدہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی 8 سالہ طالبہ انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

 یہ مقابلہ 13 ممالک کے 177 شرکاء کے درمیان ہوا، جس میں پاکستان سے 15 طلبہ فائنل راؤنڈ تک پہنچے تھے۔

 

 

پاکستانی طالبہ نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دن رات کی محنت کا ثمر قرار دیا۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستانی طالب علموں کی یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر مواقع میسر ہوں توپاکستانی نوجوان ہرمیدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔