یو اے ای کا بلوچستان کے طالبِ علموں کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

یو اے ای کا بلوچستان کے طالبِ علموں کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
بلوچستان کے طالبِ علموں کیلئے متحدہ عرب امارات نے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے متحدہ عرب امارات نے بلوچستان کے طالبِ علموں کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاغ سے طلباء کو تحریری امتحانات کے بعد منتحب کیا گیا۔
منتخب کیے گئے 25 طالبِ علموں میں 5 طالبات بھی شامل ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء متحدہ عرب امارت کے بہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔
اس اسکالرشپ کا مقصد پاکستان بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء و طلبات نے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر حکومت پاکستان، متحدہ عرب امارات اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ اسکالرشپ انکے تعلیمی سفر میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور وہ اس موقع سے مستفید ہو کے اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








