اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

حج اور عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

10 مارچ, 2025 12:58

حج اور عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

سعودی عرب نے حج اور عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک منفرد اسکوٹر سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام زائرین کو رش والے مقامات پر فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکوٹر سروس کا آغاز مدینہ منورہ میں بھی کر دیا گیا ہے۔ اسکوٹر سواروں پر مشتمل خصوصی عملہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق اب تک اس ٹیم نے 91 زائرین کو رش والے مقامات سے اسپتال منتقل کیا ہے۔

سعودی عرب کی مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے بھی زائرین کے لیے کئی جدید سہولیات متعارف کرائی ہیں۔ انتظامیہ نے اردو، انگریزی اور عربی زبانوں میں ڈیجیٹل نقشے جاری کیے ہیں، جن کے ذریعے زائرین نماز کے اوقات میں مسجد میں موجود گنجائش کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل نقشے کے ذریعے زائرین مسجد نبویؐ کی اندرونی و بیرونی صورتحال کا براہ راست جائزہ لے سکتے ہیں۔ نقشے میں موجود کیوآر کوڈ کو اسکین کر کے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ مسجد کے کون سے مقامات پر جگہ خالی ہے اور کہاں رش ہے۔

اس کے علاوہ نقشے میں مسجد نبویؐ کے 12 اہم مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں افراد کی تعداد کے مطابق گنجائش کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی مقام پر گنجائش مکمل ہو چکی ہو تو نقشے میں وہ مقام ’فل‘ کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، جس سے زائرین کو بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔