اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

حزب اللہ کا اسرائیل کے حملے ختم نہ ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان

25 مارچ, 2025 16:53

مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ لبنان پر قابض ریاست اسرائیل کے حملے ختم ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب صدر محمود قماطی نے کہا کہ جب تک لبنان کی سرزمین پر جارحیت ختم نہیں ہوگی، قابض ریاست کے کیساتھ جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی سرزمین اور قیدیوں کو آزاد کرانا ضروری ہے، امریکا، لبنان کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت کی حمایت کرنے کے ساتھ لبنان کو صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر مجبور کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ پر قبضہ کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بےنقاب

انہوں نے کہا کہ امریکا، لبنان کی تعمیر نو کو صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کررہا ہے، یہ مزاحمت اور لبنانی حکومت دونوں کیلئے قابل قبول نہیں۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی؛ اسرائیل نے ثالثوں کیلئے نئی شرط رکھ دی، مگر کیا؟

سیاسی کونسل کے نائب صدر نے کہا کہ مزاحتمی گروپوں کی غزہ جنگ میں کامیابی طے ہے، اس سال یوم القدس ماضی کے مقابلے میں زیادہ موثر اور شاندار ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔