اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

اپنی شہادت کی پیشگوئی کرنیوالے نوجوان صحافی نے خط میں کیا لکھا تھا؟

25 مارچ, 2025 18:30

غزہ میں صیہونی فوج کے فضائی حملے میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے صحافی حسام شبات شہید ہوگئے۔

فلسطینی صحافی انس الشریف نے سوشل میڈیا پر پنے ساتھی حسام کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حسام کا آخری پیغام ہے جو اس نے اپنی شہادت کے بعد دنیا کو بتانے کا کہا تھا۔

23 سالہ حسام شبات نے اپنی زندگی میں ہی پیشگوئی کردی تھی کہ وہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو جائیں گے۔

اپنے آخری پیغام میں انہوں نے کہا اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ مجھے اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں شہید کردیا گیا ہے۔

شہید صحافی نے خط میں لکھا کہ جب یہ سب شروع ہوا تو میں صرف 21 برس کا یونیورسٹی طالب علم تھا جس کے خواب کچھ اور تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 18 مہینوں سے میں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اپنے لوگوں کے لیے وقف کیا اور شمالی غزہ کی ہولناکیوں کو دستاویزی شکل دی، دنیا کو وہ سچ دکھانے کا عزم کیا جس کو اسرائیل نے دفن کرنے کی کوشش کی۔

حسام نے خط میں مزید کہا کہ میں فٹ پاتھوں، اسکولوں یا خیموں میں سے جہاں بھی جگہ ملتی وہاں سوتا تھا، ہر دن بقا کی جنگ تھی جب کہ میں نے مہینوں تک بھوک بھی برداشت کی مگر میں نے اپنے لوگوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔

دلیر نوجوان فلسطینی صحافی نے شہادت سے قبل لکھے گئے آخری پیغام میں کہا کہ اب آخر کار مجھے آرام نصیب ہوا، وہ آرام جس سے میں گزشتہ 18 ماہ سے لاعلم تھا۔

حسام نے کہا خدا کی قسم میں نے بطور صحافی اپنا فرض ادا کیا، میں نے سچائی دکھانے کے لیے اپنا سب کچھ خطرے میں ڈالا ۔

شہید صحافی نے خط میں کہا کہ مجھے یقین ہے یہ سرزمین فلسطین ہماری ہے، لہٰذا اس کا دفاع اور اس کے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے جان دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

حسام نے کہا کہ میں آپ سے کہوں گا کہ غزہ کے بارے میں بات کرنا بند نہ کریں، دنیا کو اس سے منہ موڑنے نہ دیں۔ لڑتے رہیں اور اپنی کہانیاں سناتے رہو، تب تک جب تک فلسطین آزاد نہیں ہو جاتا۔

واضح رہے کہ حسام 24 مارچ کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے جو 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہید ہونے والے الجزیرہ کے کم از کم چھٹے صحافی ہیں جب کہ حسام کے علاوہ صیہونی فوج درجنوں صحافیوں کو بھی شہید کرچکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔