اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

عیدالفطر کی نماز سے قبل مسجد میں دھماکا

30 مارچ, 2025 17:22

عیدالفطر کے آغاز سے محض ایک روز قبل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بید کی مسجد میں دھماکا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عیدالفطر کی نماز سے محض ایک روز قبل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بید کی مسجد میں رات گئے دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے سے مسجد کے فرش اور ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جس کے بعد مقامی افراد نے دھماکے پر احتجاج کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا رات کے تقریباً 2:30 بجے پیش آیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق، ہفتہ کی شام بید کے اردھاماسلا علاقے میں ایک جلوس نکالا گیا تھا، جس میں مختلف برادریوں کے لوگوں نے شرکت کی۔

رات کو 9:30 بجے دو افراد نے علاقے میں ذات پات پر مبنی اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے مسجد کی تعمیر پر سوال اٹھائے، جس سے فرقہ وارانہ تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس کے بعد اتوار کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ انہی دو مشتبہ افراد نے مسجد کے اندر جیلٹن اسٹکس رکھے تھے۔

دوسری جانب ملزمان نے دھماکے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی تھی جس کے بعد انکی شناخت ممکن ہوئی اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔