اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

یمنی افواج نے ایک مرتبہ پھر امریکی جنگی بحری جہازوں پر حملے

30 مارچ, 2025 16:02

یمنی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بحیرہ احمر میں امریکی فوج پر مزید 3 حملے کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں کہا کہ یمنی فورسز نے تین بار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومین اور دیگر جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کی جانب سے حملوں کیلئے کروز میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی؛ حماس نے ثالثوں کی نئی پیشکش قبول کرلی

جنرل یحییٰ سریع نے یمنی مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنے دینی، انسانی اور اخلاقی فریضے کے تحت اپنی سرزمین کے دفاع اور فلسطینی عوام کی حمایت میں برسرپیکار ہیں۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر میں غزہ میں جنگ بندی کی نئی شرط سامنے آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ کے فضل سے اپنی دفاعی کاروائیوں کو بڑھاتے رہیں گے اور جارحیت کے جواب میں مزید مؤثر کارروائیاں جاری کریں گے۔

یحییٰ سریع نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل سمجھ لیں کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے اور محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا، ہمارے حملے نہیں رکیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔