جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

طاقت کے زور پر سرحدیں تبدیل نہیں ہو سکتیں، گرین لینڈ پر برطانیہ اور فرانس کا مؤقف

06 جنوری, 2026 09:32

برطانیہ اور فرانس نے گرین لینڈ کے بارے میں امریکا کی جانب سے دی گئی قبضے کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی خطے کی حیثیت کا فیصلہ طاقت کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے گرین لینڈ کے معاملے پر ڈنمارک کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا تعین وہاں کے عوام اور ڈنمارک کی قیادت کا حق ہے، اور برطانیہ اس معاملے پر ڈنمارک کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب فرانس نے بھی گرین لینڈ کے حق میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرحدوں میں تبدیلی زبردستی یا دھمکی کے ذریعے قابل قبول نہیں۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کا فیصلہ گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کے شہریوں کو ہی کرنا ہے۔

فرانسیسی ترجمان نے مزید کہا کہ حالیہ وینزویلا کے معاملے میں عالمی قوانین کو نظر انداز کیا گیا، اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے فرانس کی ذمے داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرے، جس کا وہ واضح الفاظ میں اظہار کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل یہ بیان دے چکے ہیں کہ امریکا کو قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت گرین لینڈ کی ضرورت ہے، جس پر یورپی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔