وینزویلا میں کارروائی کا مقصد اُس پر قبضہ کرنا نہیں، امریکی مندوب

وینزویلا میں کارروائی کا مقصد اُس پر قبضہ کرنا نہیں، امریکی مندوب
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کے نمائندے نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی وینزویلا یا اس کے عوام کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے اور واشنگٹن کا مقصد کسی ملک پر قبضہ کرنا نہیں۔
وینزویلا کی حالیہ صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں امریکی فوجی کارروائی اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ امریکا وینزویلا کے عوام کے لیے امن، آزادی اور انصاف کا خواہاں ہے اور اس کی پالیسیوں کا ہدف عام شہری نہیں بلکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحران سے قبل سفارتی کوششوں کو ترجیح دی، صدر مادورو کو مختلف متبادل راستے فراہم کیے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے متعدد مواقع دیے گئے۔
امریکی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور امریکی عوام کو منشیات اور منشیات سے جڑی دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












