امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کیخلاف مواخذے کا آغاز، چھ سنگین الزامات عائد

ڈیموکریٹس نے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی باقاعدہ تحریک کا آغاز کر دیا ہے، جن پر ایران کے خلاف غیر قانونی جنگ چھیڑنے جیسا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے چھ مختلف الزامات پر مبنی آرٹیکلز تیار کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگستھ پر اختیارات کے ناجائز استعمال، جنگی جرائم اور انتہائی لاپرواہ رویہ اختیار کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ان الزامات کا بنیادی محور صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف جارحیت ہے، جس میں کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگ شروع کرنا، عام شہریوں کو نشانہ بنانا اور فوجی کارروائیوں کو خفیہ رکھنا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سیاست میں بڑی تبدیلی، اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کا خاتمہ
مواخذے کی تحریک میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پیٹ ہیگستھ نے ایک صحافی کے ساتھ سگنل چیٹ کے دوران حساس جنگی منصوبے افشا کیے اور کانگریس سے اہم معلومات چھپائیں جو کہ قومی سلامتی کے منافی ہے۔
ہیگستھ کا وہ متنازع بیان بھی چارج شیٹ کا حصہ ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دشمنوں کے لیے کوئی رعایت اور کوئی رحم نہیں ہوگا۔ ان پر مسلح افواج کو سیاسی رنگ دینے اور فوج کی بدنامی کا باعث بننے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔
دوسری جانب پینٹاگون نے ان تمام الزامات کو نظر انداز کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام امور انتہائی فیصلہ کن اور بہترین انداز میں انجام دیے جا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











