جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردیں گے؛ ایرانی وزارتِ دفاع

جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردیں گے؛ ایرانی وزارتِ دفاع
تہران: ایران نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیا جائے گا، جبکہ اس اہم تجارتی گزرگاہ میں آمدورفت مکمل طور پر موجودہ جنگ بندی کی صورتحال سے مشروط ہے۔
ایرانی وزارت دفاع کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اسی صورت جاری رہ سکتی ہے جب حملے نہ ہوں اور خطے میں کشیدگی نہ بڑھے۔ وزارت دفاع نے واضح کیا کہ اس راستے تک رسائی امن و استحکام سے براہ راست جڑی ہوئی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا کہ آبنائے ہرمز صرف جنگ بندی برقرار رہنے کی صورت میں کھلی رہے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فوجی جہازوں اور دشمن قوتوں سے وابستہ بحری جہازوں کو اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ ایران اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال عارضی نوعیت کی ہے اور اگر زمینی حالات میں تبدیلی آتی ہے، خاص طور پر لبنان سے متعلق صورتحال مزید خراب ہوتی ہے، تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ ہے، اس لیے اس سے متعلق ہر بیان عالمی منڈیوں پر فوری اثر ڈالتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












