ایرانی بحریہ دشمنوں کو نئی اور عبرتناک شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہے؛ ایرانی سپریم لیڈر

A Major Statement by Iran’s Supreme Leader Mojtaba Khamenei Regarding Pakistan Has Emerged
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ملک اپنے دفاع میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران کی بحریہ نہ صرف مکمل طور پر تیار ہے بلکہ دشمن کو نئے نقصانات پہنچانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے میڈیا بریفنگ میں امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا دفاع صرف اپنے ملک تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے کے امن اور استحکام سے جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر بھی ردعمل دیا، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر بدھ تک معاہدہ نہ ہوا تو فوجی کارروائی کی طرف جانا پڑ سکتا ہے۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ایک ہی بیان میں دو متضاد باتیں کیں، ایک طرف مذاکرات کی بات اور دوسری طرف فوجی کارروائی کی دھمکی دی گئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ امریکی عوام کے فیصلے سے متعلق ٹرمپ کے بیان کا اصل مطلب کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










