ایران میں ہزاروں افراد کا سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں مظاہرہ

تہران: ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ریلیوں میں شرکت کی۔
دارالحکومت تہران کے انقلاب اسکوائر میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین، بچوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مظاہرین نے سپریم لیڈر کے حق میں نعرے لگائے اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسی دوران ایک اور مارچ بھی منعقد کیا گیا، جس میں ماؤں نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ اس مظاہرے کا مقصد موجودہ علاقائی صورتحال میں قومی اتحاد اور حمایت کا پیغام دینا تھا۔
دوسری جانب یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بھی لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، جہاں ایران، لبنان، عراق اور فلسطین کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے دوران لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے، جبکہ مظاہرین نے خطے میں جاری کشیدگی کے خلاف آواز بلند کی۔
علاقائی صورتحال کے باعث مشرق وسطیٰ میں سیاسی سرگرمیاں اور عوامی ردعمل مسلسل بڑھ رہا ہے، جس پر عالمی برادری بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












