ہفتہ، 18-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/01هـ (18-04-2026م)

ایران سے متعلق اچھی خبر ہے، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے؛ ٹرمپ

18 اپریل, 2026 10:05

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اہم پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اچھی خبر سامنے آ سکتی ہے اور کل کوئی بڑا سرپرائز ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو ایرانی بندرگاہوں پر عائد امریکی پابندیاں برقرار رہیں گی۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ایک بااثر اور ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آنے والی ہے، جو اپنے ملک اور عالمی معاملات کے بارے میں گہری سوچ رکھتی ہے۔ اسی سلسلے میں وائٹ ہاؤس میں ایک غیر معمولی نیوز کانفرنس بھی متوقع ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ آنے والا دن ایران سے متعلق پالیسی میں اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز کو تمام کمرشل جہازوں کے لیے کھول دیا ہے، لیکن تہران نے واضح کیا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ کے کھلے رہنے کا انحصار جنگ بندی پر ہوگا۔

ایران کا مؤقف ہے کہ اگر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیا جائے گا، جس کے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل پر بڑے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔