ٹرمپ کا یو ایف او سے متعلق سرکاری دستاویز جاری کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی مخلوق اور یو ایف اوز سے متعلق سرکاری دستاویزات جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ایک بار پھر دنیا بھر میں اس موضوع پر بحث تیز ہو گئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے یو ایف اوز اور نامعلوم فضائی مظاہر سے متعلق کئی دلچسپ دستاویزات کا جائزہ لیا ہے، جن میں کچھ اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ ابتدائی ریکارڈ بہت جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں قدامت پسند تنظیم "ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے” کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کو خود دیکھنے کا موقع ملنا چاہیے کہ یہ مظاہر حقیقت رکھتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فروری میں امریکی اداروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ یو ایف اوز، نامعلوم فضائی مظاہر اور ممکنہ خلائی مخلوق سے متعلق سرکاری فائلیں جاری کی جائیں، کیونکہ اس معاملے میں عوامی دلچسپی بہت زیادہ ہے۔
یہ جائزہ اس وقت شروع کیا گیا جب ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا کہ انہوں نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں خلائی مخلوق کے ممکنہ وجود کا ذکر کر کے حساس معلومات کو غلط انداز میں پیش کیا۔
بعد ازاں اوباما نے وضاحت کی کہ اپنے دورِ صدارت میں انہیں خلائی مخلوق سے کسی براہ راست رابطے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ کائنات میں کہیں اور زندگی کے امکانات سائنسی طور پر کافی زیادہ ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو بھی یو ایف اوز سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم خود ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ذاتی طور پر خلائی مخلوق کے وجود کا کوئی واضح ثبوت نہیں دیکھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










