لبنانی شہری انسان نہیں، اسرائیلی فوجی کا غیر انسانی رویے کا متنازع انٹرویو وائرل

1950 میں لبنان میں تعینات ایک اسرائیلی فوجی کا پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں وہ لبنانی شہریوں کو انسان تسلیم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر 1950 کے دور کا ایک پرانی ویڈیو انٹرویو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں لبنان میں تعینات ایک اسرائیلی فوجی کے انتہائی متعصبانہ اور غیر انسانی خیالات سامنے آئے ہیں۔
انٹرویو کے دوران اسرائیلی فوجی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ لبنانیوں کو انسان نہیں سمجھتا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کا واسطہ انسانوں سے نہیں بلکہ دہشت گردوں سے ہے جن کے اندر انسانی جذبات نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں : بیروت پر اسرائیل کا بڑا حملہ، حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ
فوجی نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ ویسا سلوک نہیں کر سکتا، جیسا دوسرے سپاہیوں کے ساتھ کیا جاتا ہے کیونکہ یہ سپاہی نہیں بلکہ پاگل دہشت گرد ہیں۔
جب انٹرویو لینے والے نے سوال کیا کہ وہ ان لوگوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتا جبکہ وہ اپنے گاؤں اور اپنی زمین کا دفاع کر رہے ہیں، تو فوجی نے بات کاٹتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف اس لیے مار رہے ہیں کیونکہ یہ پاگل ہیں۔
اس نے دعویٰ کیا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ اسرائیلی فوج دو ماہ میں واپس چلی جائے گی، اس لیے لبنانیوں کو لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ ویڈیو انٹرویو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوا ہے، جب عالمی سطح پر اسرائیلی فوج کے رویے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بحث جاری ہے۔ یہ انٹرویو ثابت کرتا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تربیت میں دوسرے انسانوں کی تذلیل اور انہیں غیر انسان سمجھنے کا عنصر شروع سے ہی موجود رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











