عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ کا اعلان ہوگیا

When will Eid al-Adha be? The possible date has been announced
ماہرینِ فلکیات نے عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے ابتدائی تخمینہ جاری کر دیا ہے۔ تاہم حتمی اعلان حکومت اور رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امارات آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے سال 2026 (1447 ہجری) کیلئے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام اندازے سائنسی مشاہدات اور جدید فلکیاتی ڈیٹا پر مبنی ہیں۔
فلکیاتی رپورٹ کے مطابق چاند کی پیدائش اتوار 17 مئی کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق رات 12 بج کر 1 منٹ پر ہوگی۔ اسی دن سورج غروب ہونے کے بعد چاند تقریباً 58 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جس سے مختلف علاقوں میں اس کی رویت کے امکانات بہتر ہو سکتے ہیں۔
ابتدائی فلکیاتی شیڈول کے مطابق یکم ذی الحج 18 مئی (پیر) کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد یومِ عرفہ 26 مئی (منگل) جبکہ عید الاضحیٰ 27 مئی (بدھ) کو منائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم یہ تمام تاریخیں صرف اندازے ہیں۔
ماہرین نے واضح کیا ہے کہ حتمی فیصلہ صرف رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس اور چاند نظر آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










