اتوار، 2-اگست،2026
اتوار 1448/02/19هـ (02-08-2026م)

گزشتہ 2 سال عوام پر جنگیں مسلط کی گئیں، استقامت دکھانے والے عوام ہی حقیقی ہیرو ہیں، ایرانی صدر

02 اگست, 2026 10:09

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران عوام پر جنگیں اور مسلسل دباؤ مسلط کیا گیا، لیکن مشکل وقت میں استقامت دکھانے والے عوام ہی ملک کے حقیقی ہیرو ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک کی موجودہ صورتحال اور عوام کی جدوجہد پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران ایرانی عوام پر مختلف قسم کی مسلط کردہ جنگیں، شدید دباؤ اور مسلسل دشمنیاں ڈھائی گئیں۔ دشمنوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود ایرانی قوم نے ہمت نہیں ہاری۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے کبھی ٹرمپ جیسے صدر کا سامنا نہیں کیا، وہ مذاکرات کیلئے بے تاب ہے، امریکی وزیر خارجہ

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایسے سخت اور مشکل ترین وقت میں جس طرح عوام نے ثابت قدمی اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، وہی اس ملک کے حقیقی ہیرو ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کا مستقبل کسی بیرونی طاقت کے ہاتھ میں نہیں ہے بلکہ اس ملک کا مستقبل صرف اور صرف ایران کے غیور عوام ہی خود بنائیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔