اتوار، 2-اگست،2026
اتوار 1448/02/19هـ (02-08-2026م)

غزہ امن بورڈ نے امن منصوبے پر عملدرآمد کا روڈ میپ جاری کر دیا

02 اگست, 2026 10:03

غزہ امن بورڈ نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک تفصیلی روڈ میپ جاری کردیا، جس کے تحت مسلح گروپ حکومت اور سیکیورٹی سے الگ ہوں گے جبکہ اسرائیلی فوج کا بھی مرحلہ وار انخلا ہوگا۔

غزہ امن بورڈ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و امان قائم کرنے کے لیے تیار کردہ امن منصوبے کے روڈ میپ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

اس روڈ میپ کی سب سے اہم شق یہ ہے کہ حماس اور دیگر تمام مقامی گروپس غزہ کے حکومتی انتظامی امور اور سیکیورٹی کے تمام معاملات سے بالکل الگ تھلگ ہو جائیں گے۔

روڈ میپ کے تحت خطے میں موجود تمام مسلح گروہوں کے ہتھیاروں کو مرحلہ وار طریقے سے عالمی کنٹرول میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے، برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم

اس کے ساتھ ساتھ ایک عالمی استحکام فورس قائم کی جائے گی، جو علاقے میں جنگ بندی کے عمل کو برقرار رکھنے، انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنانے اور سیکیورٹی کے امور کو سنبھالنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس کے بدلے میں اسرائیلی فوج کو بھی مرحلہ وار طریقے سے غزہ کی حدود سے مکمل واپس بلایا جائے گا۔

غزہ امن بورڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر نو، عوامی اور بنیادی خدمات کی بحالی اور معاشی ترقی کے لیے عالمی برادری سے بھرپور تعاون حاصل کیا جائے گا۔

اس پورے امن منصوبے اور اس کی شقوں پر شفاف عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ایک عالمی کمیٹی قائم کی جائے گی، جو پل پل کی صورتحال رپورٹ کرے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔