اتوار، 2-اگست،2026
اتوار 1448/02/19هـ (02-08-2026م)

ایران پر بڑے حملوں سے گریز کیا جائے، محمد بن سلمان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو

02 اگست, 2026 10:16

سعودی ولی عہد نے امریکی صدر سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ایران پر ممکنہ بڑے حملوں سے گریز اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر اہم گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی صدر ایران کے شہریوں کے استعمال میں آنے والے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑے حملوں پر غور کر رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران محمد بن سلمان نے ممکنہ امریکی فوجی کارروائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اگلے اقدامات کے حوالے سے صورتحال واضح کرے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے کبھی ٹرمپ جیسے صدر کا سامنا نہیں کیا، وہ مذاکرات کیلئے بے تاب ہے، امریکی وزیر خارجہ

سعودی ولي عہد نے ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ خطے میں تنازع کو بڑھانے کے بجائے کشیدگی کو کم کرنے کی راہ اختیار کریں اور ایران پر حملے کرنے سے باز رہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ان ممکنہ حملوں کے حتمی احکامات تو جاری نہیں کیے تھے، لیکن توانائی کے شعبے کو نشانہ بنانے کے امکانات نے خطے میں ایک وسیع جنگ کے خطرات بڑھا دیے ہیں۔

اس تمام معاملے پر وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن میں واقع سعودی سفارت خانے نے فی الحال رسمی موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔