ہفتہ، 9-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/22هـ (09-05-2026م)

ایران نے خلیج فارس میں آئل ٹینکر ’اوشین کوئی‘ قبضے میں لے لیا

09 مئی, 2026 10:34

تہران: ایران نے خلیج فارس میں “اوشین کوئی” (OCEAN KOI) نامی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ نے خصوصی آپریشن کرتے ہوئے ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی خلیج فارس میں کی گئی۔ ایران کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر ایران کی تیل برآمدات اور قومی مفادات کو متاثر کرنے کی کوششوں میں ملوث تھا، جس کے بعد اسے قبضے میں لیا گیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔ ویڈیو میں ایرانی بحریہ کی کارروائی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

تاحال اس معاملے پر عالمی برادری یا متعلقہ شپنگ کمپنی کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم واقعے کے بعد خطے کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔