اتوار، 17-مئی،2026
اتوار 1447/11/30هـ (17-05-2026م)

حزب اللہ کا ڈرون حملے سے اسرائیلی آئرن ڈوم لانچر تباہ کرنے کا دعویٰ

13 مئی, 2026 09:06

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ڈرون حملے سے اسرائیل کا مشہور فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم تباہ کر دیا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں واقع جل العلام فوجی مرکز پر ایک خودکش ڈرون کے ذریعے آئرن ڈوم لانچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ویڈیو کے مطابق، حزب اللہ کے ایف پی وی ڈرون نے اس وقت حملہ کیا، جب اسرائیلی عملہ آئرن ڈوم کی مرمت اور دیکھ بھال میں مصروف تھا، اور انہیں سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا غیر مرکزی کمانڈ سسٹم، جونیئر کمانڈرز کو فیصلے کرنے کا اختیار دے دیا گیا

یہ حملہ اسرائیل کے اس دعوے پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے کہ آئرن ڈوم ہر قسم کے فضائی خطرات کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئرن ڈوم بنیادی طور پر کم بلندی پر اڑنے والے راکٹوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن حزب اللہ نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اس کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

حزب اللہ اب تک اسرائیل کے متعدد جدید دفاعی نظاموں کو نشانہ بنا چکی ہے جن میں ڈیوڈز سلنگ بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم مارچ سے اب تک حزب اللہ نے درجنوں مرکاوا ٹینک اور دیگر قیمتی فوجی اثاثے تباہ کیے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔