جمعرات، 14-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

امریکی دھمکیاں اور اشتعال انگیزی امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

13 مئی, 2026 10:52

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی دھمکیاں اور اشتعال انگیز اقدامات ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں ناروے کے نائب وزیر خارجہ آندریاس موٹز فیلڈ کراویک کے ساتھ ملاقات کے دوران واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں، اشتعال انگیزی اور ساکھ کی کمی امن معاہدے کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ حسنِ نیت کا مظاہرہ نہیں کرتا، تب تک جنگ کا حتمی خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، ایران پر مسلط کردہ جنگ کے معاشی و سیکورٹی اثرات اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکراتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف جنگ خود جیتیں گے، چینی مدد کی ضرورت نہیں، صدر ٹرمپ

عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز میں موجودہ کشیدگی کی اصل وجہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی جارحیت اور ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل ناکہ بندی ہے، جو کہ جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک ساحلی ریاست ہونے کے ناطے عالمی قوانین کے مطابق اس اہم بحری گزرگاہ کے حوالے سے ضروری انتظامات کے لیے مشاورت کر رہا ہے۔

ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان اور عمان کے حکام سے ہونے والی اپنی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کے قیام اور عالمی قوانین کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا اور سفارتی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔