’سعودی ملازمین ایک سال کے دوران سات سے زائد ملازمتیں اختیار کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے‘

Important decision for Saudi workers
سعودی عرب میں وزارتِ افرادی قوت و سماجی بہبود کے زیرِ انتظام (Qiwa) پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ سعودی ملازمین ایک سال کے دوران سات سے زائد ملازمتیں اختیار کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔
نئی ہدایات کے مطابق سعودی ملازمین ایک سال کے دوران محدود تعداد میں ہی ملازمتیں تبدیل کر سکیں گے۔ اگر کوئی ملازم 365 دن کے اندر سات مختلف ملازمتوں کے معاہدے مکمل کر لیتا ہے تو وہ اسی سال میں آٹھویں ملازمت کا معاہدہ کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔
قواعد کے مطابق ایک سال میں ملازمت کے معاہدوں کی زیادہ سے زیادہ حد سات مقرر کی گئی ہے۔ آٹھویں معاہدے کے لیے شرط یہ رکھی گئی ہے کہ پہلے معاہدے کی تاریخ سے مکمل ایک سال گزر چکا ہو۔
موجودہ قانون کے تحت ایک سعودی ملازم بیک وقت زیادہ سے زیادہ دو ملازمتیں کر سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص پہلے سے دو جگہ کام کر رہا ہو اور تیسرے ادارے میں جانا چاہے تو اسے پہلے کسی ایک موجودہ معاہدے کو ختم کرنا ہوگا۔
قویٰ پلیٹ فارم نے غیر ملکی ورکرز کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ اگر کسی غیر ملکی کا ورک پرمٹ ختم ہو جائے تو اس کی رجسٹریشن کو ختم کرنا لازمی ہوگا۔ اس سے لیبر ڈیٹا کو اپ ڈیٹ رکھنے میں مدد ملے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 30 جون 2026 کے بعد اگر کوئی غیر ملکی ملازم بغیر ورک پرمٹ کے تین ماہ سے زیادہ رہتا ہے تو اس کا اندراج خودکار طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ یہ اصول اقامہ کی صورتحال سے قطع نظر لاگو ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










