جمعہ، 15-مئی،2026
جمعہ 1447/11/28هـ (15-05-2026م)

چین ایران سے بڑے پیمانے پر تیل کی خریداری جاری رکھے گا، ٹرمپ

15 مئی, 2026 11:48

امریکی صدر نے چینی صدر کے ساتھ اپنی گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایران سے بڑے پیمانے پر تیل کی خریداری جاری رکھے گا اور اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایران کے موضوع پر ہونے والی گفتگو کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے صدر شی سے ایران کے خلاف مدد کے حوالے سے بات کی ہے، تو ٹرمپ نے بتایا کہ چینی صدر نے واضح طور پر کسی بھی قسم کے فوجی تعاون یا عسکری مداخلت سے انکار کر دیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق، چینی صدر نے یہ تسلیم کیا کہ ان کا ملک ایران سے بہت بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس خریداری کو اسی طرح برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے بغیر کوئی میزائل چلائے، ایران کا 97 فیصد افزودہ یورینیم نکال لیا تھا، باراک اوبامہ

اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ چین امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی معیشت کے لیے ایک لائف لائن بنا رہے گا اور ایران کے تیل کے شعبے کو تنہا کرنے کی امریکی کوششیں ناکام رہیں گی۔

سیاسی تجزیہ کار اس گفتگو کو بیجنگ کی جانب سے واشنگٹن کو ایک واضح ناں کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ چین نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ اپنی توانائی کی ضروریات اور تزویراتی مفادات کے لیے امریکہ کی ایران مخالف پالیسی کا آلہ کار نہیں بنے گا۔

یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ عالمی سطح پر امریکہ اب اتنا بااثر نہیں رہا کہ وہ دوسری بڑی طاقتوں کو اپنی مرضی کی خارجہ پالیسی پر مجبور کر سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔