اتوار، 17-مئی،2026
اتوار 1447/11/30هـ (17-05-2026م)

امریکی اور نائجیریائی افواج کی مشترکہ کارروائی، داعش کا نائب سربراہ ہلاک

17 مئی, 2026 12:06

امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دوسرے بڑے رہنما ابو بلال المینوکی کو افریقہ میں امریکی اور نائجیریائی افواج کی ایک انتہائی پیچیدہ اور مشترکہ عسکری کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے نائب اور دوسرے سب سے بڑے رہنما ابو بلال المینوکی کو ایک مشترکہ فوجی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ ایک تفصیلی بیان میں بتایا کہ ان کی براہ راست ہدایات اور کمانڈ کے تحت امریکی بہادر افواج اور نائجیریا کی مسلح افواج نے افریقی ملک میں ایک انتہائی پیچیدہ، حساس اور باریک بینی سے تیار کی گئی فوجی کارروائی کو کامیابی سے انجام دیا۔

اس آپریشن کے نتیجے میں دنیا کے خطرناک ترین اور انتہائی مطلوب دہشت گرد کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا گیا ہے، جو طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان رجیم میں افغان سرزمین القاعدہ، داعش سمیت عالمی دہشتگرد تنظیموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گئی

اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ داعش کے اس عالمی نمبر دو رہنما ابو بلال المینوکی کو یہ وہم اور پورا یقین تھا کہ وہ افریقہ کے گھنے جنگلات یا دور دراز علاقوں میں خود کو چھپا سکتا ہے اور عالمی طاقتوں کی پہنچ سے دور رہ سکتا ہے، لیکن اسے شاید یہ معلوم نہیں تھا کہ ہمارے پاس ایسے جدید ترین انٹیلیجنس ذرائع اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی موجود ہے، جو افریقہ کے اندر اس کی ہر نقل و حرکت پر مسلسل اور گہری نظر رکھے ہوئے تھی۔

ٹرمپ کے مطابق اس اہم ہلاکت کے بعد اب المینوکی افریقہ کے معصوم عوام کو مزید خوفزدہ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی وہ مستقبل میں امریکی شہریوں یا مفادات کے خلاف کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے قابل رہے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کی موت کے بعد داعش کی عالمی کارروائیوں کا نیٹ ورک بڑی حد تک کمزور اور مفلوج ہو گیا ہے۔

ٹرمپ نے اس کامیاب آپریشن میں بھرپور شراکت داری اور انٹیلیجنس شیئرنگ پر نائجیریا کی حکومت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔