ایران جلد معاہدہ کرے ورنہ کچھ باقی نہیں بچے گا، ٹرمپ کی ایک اور دھمکی

امریکی صدر نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر امن معاہدہ قبول کرے ورنہ اس کے پاس کچھ باقی نہیں بچے گا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر انتہائی سخت اور غیر معمولی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو جلد از جلد امن معاہدے کی طرف بڑھنا ہوگا، ورنہ اس کے پاس مستقبل میں کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مجتبیٰ خامنہ ای کی شرائط امریکہ سے مذاکرات میں سرخ لکیر ہیں، ایرانی عہدیدار
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ایران کا وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے اور انہیں بہت جلد قدم اٹھانا ہوگا، ورنہ وہاں ان کا وجود یا کوئی چیز باقی نہیں رہے گی، کیونکہ وقت بہت زیادہ قیمتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










