منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

غزہ نسل کشی میں امریکی کمپنی سسکو کی اسرائیل کو جنگی ٹیکنالوجی کی فراہمی کا انکشاف

19 مئی, 2026 11:12

سلیکون ویلی کی نامور ٹیکنالوجی کمپنی سسکو سسٹمز غزہ، لبنان اور ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے اسرائیلی فوج کو نیٹ ورکنگ اور مصنوعی ذہانت کا نظام فراہم کرنے میں گہرائی سے ملوث پائی گئی ہے۔

امریکی سلیکون ویلی کی سب سے بااثر اور قدیم ترین ٹیکنالوجی کمپنی ’سسکو سسٹمز‘ کے حوالے سے کچھ انتہائی خفیہ دستاویزات منظر عام پر آئی ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کمپنی غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیلی فوج کو براہِ راست جنگی ایندھن فراہم کر رہی ہے۔

ڈراپ سائٹ نیوز کی جانب سے افشا کی جانے والی ان دستاویزات کے مطابق سسکو سسٹمز اسرائیلی فوج اور اس کے انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ جنگی کارروائیوں میں گہرائی سے ملوث ہے اور وہ اسرائیل کو ایسا نیٹ ورکنگ، سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کا نظام فراہم کر رہی ہے، جو غزہ، لبنان، ایران، شام اور یمن میں معصوم انسانوں کے خلاف فوجی حملوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

2025 میں اسرائیلی فضائیہ کے ایک گمنام افسر نے اسی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی سطح پر اعتراف کیا تھا کہ اسرائیلی فوج اپنے جنگی آپریشنز کو تیز کرنے اور فضائی حملوں کی رہنمائی کے لیے سسکو کے تیار کردہ سوفٹ ویئر کا استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا عرب کے معاشی نظام پر کنٹرول، عراق، لبنان اور لیبیا کے مرکزی بینکوں تک رسائی حاصل

دستاویزات میں دونوں سالوں کے کھاتوں کا موازنہ دکھایا گیا ہے، جس کے مطابق اسرائیل سے سسکو کمپنی کی مجموعی آمدنی 2023 میں 109 ملین ڈالر تھی، جو 2024 میں حیرت انگیز طور پر بڑھ کر 150 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس کمائی کا سب سے بڑا حصہ اسرائیل کی وزارتِ دفاع کی طرف سے آیا تھا کیونکہ کمپنی کی کل آمدنی میں سے 50 ملین ڈالر 2023 میں اور 98 ملین ڈالر 2024 میں صرف اس اسرائیلی وزارت کو فراہم کی جانے والی جنگی خدمات کے عوض حاصل ہوئے تھے۔

اکتوبر 2023 میں حماس کے حملوں کے فوراً بعد سسکو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چک رابنز نے ملازمین کو ایک یادداشت بھیجی تھی، جس میں منافقانہ طور پر کمپنی کی انسانی ہمدردی کی کوششوں پر زور دیا گیا تھا۔

لیکن اس کے محض چند ہی دن بعد کمپنی کے ایک اندرونی اور خفیہ اجلاس کے دوران اسی چیف ایگزیکٹو چک رابنز نے اعتراف کیا کہ ان کی کمپنی اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی اور سسٹمز کو اسرائیل بھیجنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

کمپنی کے اندر کام کرنے والے کئی ملازمین کی شدید مخالفت، احتجاج اور اس جنگی گٹھ جوڑ پر جوابدہی کے مطالبات کے باوجود سسکو نے اسرائیل کو جنگی سازوسامان کی فراہمی بند نہیں کی، جس کے بعد اس پر فلسطین میں معصوموں کے قتلِ عام سے منافع کمانے اور نسل کشی میں مدد کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔