امریکہ نے مزید ایرانی شخصیات اور بحری جہازوں پر پابندیاں لگا دیں

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے اس کے خفیہ مالیاتی نظام، کرنسی ایکس چینجز اور انیس بحری جہازوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق واشنگٹن نے ایران کے پوشیدہ مالیاتی اور غیر قانونی جہاز رانی کے پورے نیٹ ورک کو نشانہ بناتے ہوئے نئی اور انتہائی سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : قطر کی پاکستانی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت، امریکہ ایران مذاکرات کیلئے مزید وقت دینے پر زور
ان پابندیوں کے تحت ایران سے منسلک متعدد بااثر شخصیات، مختلف ممالک میں کام کرنے والے کرنسی ایکس چینجز اور تیل کی ترسیل میں مصروف 19 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا مؤقف ہے کہ ایران کا یہ پوشیدہ مالیاتی اور غیر قانونی جہاز رانی کا نظام عالمی قوانین کی نظروں سے بچ کر تہران کو تیل کی غیر قانونی فروخت کے ذریعے سالانہ اربوں ڈالر منتقل کرنے کا بڑا ذریعہ تھا، جسے اب روک دیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










