ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

فلپائن میں 8.1 شدت کا زلزلہ؛ سونامی الرٹ جاری

08 جون, 2026 11:48

فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں انتہائی طاقتور زلزلے نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی تھی تاہم بعد ازاں نظرثانی کے بعد اسے بڑھا کر 8.1 کر دیا گیا۔

زلزلے کے بعد متعدد علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب زلزلے کے بعد فلپائن، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔