فرانسیسی جریدے نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کو جنوبی ایشیاء میں آبی سلامتی کیلئے خطرناک قراردیدیا

French Magazine Calls Indus Treaty Suspension Risky for Water Security
فرانسیسی جریدے نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کو جنوبی ایشیاء میں آبی سلامتی کیلئے خطرناک قراردیدیا ہے۔
فرانسیسی جریدے کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طورپراستعمال کیا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طورپر معطل نہیں کیاجاسکتا، معاہدے میں تبدیلی صرف دونوں ممالک کے اتفاق سے ممکن ہے، مستقل ثالثی عدالت نے واضح کیا، سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی کسان اچانک سیلاب، فصلوں کی تباہی اور زمین پر ریت کی تہہ سے شدید متاثر ہیں، دریائے چناب کے کنارے آباد خاندانوں نے مویشی، فصلیں اور گھروں کاسامان کھودیا، بھارتی وزیرداخلہ کی پانی روکنے کی دھمکی پر پاکستان نے اسے "واٹرٹیررازم” قرار دیا، پاکستان کا مؤقف صرف سیاسی نہیں، انسانی حقوق، زراعت، خوراک اور بقا کا معاملہ ہے۔
فرانسیسی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 80 فیصد سے زائد زراعت دریائے سندھ کے نظام پر منحصر ہے، سندھ طاس نظام پاکستان کی معیشت اور آبادی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتاہے، بھارت خود چین کے ہاتھوں بالائی آبی دباؤ سے پریشان ہے، آبی ڈیٹا کی شفاف فراہمی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اشد ضروری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











