بدھ، 10-جون،2026
منگل 1447/12/23هـ (09-06-2026م)

امریکا کا یہی رویہ رہا تو امن مذاکرات ناممکن ہیں، ابراہیم عزیزی

09 جون, 2026 12:48

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکا کا یہی رویہ رہا تو امن مذاکرات ناممکن ہیں۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران یہ نہیں سمجھتا کہ امریکی قیادت مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔ ایران کے لیے مذاکرات تبھی قابل قبول ہوں گے جب امریکا سنجیدگی اور اصولوں کے ساتھ بات چیت کرے۔ بصورت دیگر اس عمل کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ اعتماد کی کمی ہے۔ ایران کو ایسا کوئی عملی اور واضح فریم ورک نظر نہیں آ رہا جس پر پیش رفت ہو سکے۔ ایران کے منجمد اثاثوں کا مسئلہ بھی ایک بڑی مثال ہے جس پر کوئی حل سامنے نہیں آیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ یورینیم افزودگی اور جوہری پروگرام جیسے حساس معاملات اس وقت مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں۔ فی الحال ان موضوعات پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔

ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی ممکنہ معاہدے کا انحصار مکمل طور پر امریکی طرز عمل پر ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پیش رفت ممکن نہیں۔ اعتماد کے بغیر مذاکرات کا جاری رہنا بے معنی ہے اور اس سے کوئی نتیجہ بھی حاصل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کی شرائط، قومی مفادات، معاشی مسائل اور علاقائی امور خصوصاً لبنان کے حوالے سے عملی پیش رفت نہ ہوئی تو ایران اپنے مؤقف پر قائم رہے گا اور کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔