لبنان کے صدر کی اسرائیلی حکومت کو مذاکرات کی دعوت

Lebanese President Invites Israel for Talks
لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیلی حکومت کو مذاکرات کی دعوت دیدی ہے۔
لبنانی صدر جوزف عون نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عسکری حل اسرائیل کے لوگوں کو کبھی تحفظ اور سلامتی نہیں دے سکتا، ہم بات چیت کیلئے تیار اور پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل بھی تیار ہے تو آئیں بیٹھیں اور بات کریں، جنگ بندی ڈیل ہونے سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم سے نہیں ملوں گا، اسرائیل کے ساتھ معاہدہ مکمل امن اور عدم جارحیت کا ہوگا۔
لبنانی صدر جوزف عون کے مطابق لبنان 2002 کی عرب امن پہل کے مطابق پیش رفت کرے گا، جس کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام اور مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے انخلا کے بدلے عرب دنیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی پیشکش کی گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












