امریکا 2 ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کرلے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

Trump Claims US Victory Over Iran Within Two Weeks
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا 2 ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کرلے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا 2 ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کرلے گا، یہ مکمل فتح ہوگی اور بہت جلد حاصل ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران ایک اچھے معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی شرط ماننے کو تیار ہے، ہم ایران کے خلاف بہت ہی سخت رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی، جنگ کے خاتمے کا مقصد امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی نہیں۔
اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی حملوں میں کمی لانے میں کامیاب رہا، نیتن یاہو نے ایران حملے پر دیر سے آگاہ کیا، تاہم روکنے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ 5 علاقائی ممالک نے رابطہ کر کے اسرائیلی وزیراعظم پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی، نیتن یاہو سے واضح الفاظ میں کہا نہ نئی جنگ چاہتا ہوں، نہ ہی گرین سگنل دے سکتاہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو پر واضح کر دیا ایران کے خلاف جنگ کی صورت میں خود کو میدان میں اکیلا پائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








